۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مسلم ممالک سے تعلقات کی بحالی خوش آئند عمل ہے، ہم امید کرتے ہیں سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کرکے امت مسلمہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرے گی۔ بنتِ رسولﷺ کے مزارِ اقدس کی از سرِ نو تعمیر سے سعودی حکومت کے مسلمان ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم ِانہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا مسلم ممالک سے تعلقات کی بحالی خوش آئند عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کرکے امت مسلمہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرے گی۔ بنتِ رسولﷺ کے مزارِ اقدس کی از سرِ نو تعمیر سے سعودی حکومت کے مسلمان ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید کہا کہ حرمت اہلبیت حرمت پیغمبر ہی ہے۔ حضرت فاطمہ اور امام علی کے گھر کا مسجد نبوی میں کھلنے والے دروازہ حکم پیغمبر سے ہمیشہ کھلا رکھا گیا۔ یہ اللہ کے حکم سے تھا۔ اس مقدس مقام کو بحال کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .